0

سیرت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قسط نمبر 2 ولادت با سعادت

سیرت حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

قسط نمبر 2

ولادت با سعادت

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی ولادت کے بارے میں علامہ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ واقعہ فیل کے قریباً اڑھائی برس بعد 572ء میں پیدا ہوئے۔

اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس بیٹھے اپنی ولادت کا تذکرہ فرمارہے تھے آپ دونوں کی گفتگو سے مجھے اندازہ ہوا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے عمر میں بڑے ہیں۔

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اسلام قبول کرنے والے اولین لوگوں میں سے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ کا تمام خاندان حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں